ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز، 56 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

 
0
213

اسلام آباد 16 جون 2020 (ٹی این ایس): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 111 مریض انتقال کرگئے۔

ملک میں ایک دن میں مزید 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 55 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سندھ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 55 ہزار 581 کیسز اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے متعلق اہم حکم نامہ جاری کردیا

کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تین اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اس سلسلے میں ضلعی کورنگی، ملیر اور غربی کے ضلعی ہیلتھ افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر تینوں اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

خیبرپختونخوا

تازہ ترین اعدا و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت کے 4علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے۔

بلوچستان

سرکاری پورٹل پر دیے گئے اعداد شمار کے مطبق بلوچستان میں اب تک کورونا 8 ہزار 327 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد

تازہ ترین وفاقی دارلحکومت میں کورونا8 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

گلگت بلتستان

کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد ایک ہزار 143 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں اب تک میں 663 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔