اسلام آباد دسمبر 23(ٹی این ایس ) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ایک برس کے دوران چالان کی مد میں 9کروڑ35 لاکھ 53 ہزار روپے خزانے میں جمع ہوئے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال اب تک سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر کل چالان40548 اور 1 کروڑ 21 لاکھ چونسٹھ ہزار 4سو روپے جرمانہ کیا گیا۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 7474200، روپے کے چالان کئے گئے اور لین وائلیشن پر 20474100 روپے کے چالان ، اپلائڈ فار گاڑیوں کے 3101200 روپے کے چالان،فینسی نمبر پلیٹس پر 8147400،کالے شیشوں والی3547200، روپے کے جرمانے کئے گئے۔ ہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر13030000،روپے کے چالان کئے گئے۔غلط پارکنگ کرنے پر13683000،سرخ اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر، 11560500 اور اوور سپیڈنگ پر371000 چالان کئے گئے۔














