اداروں پر تنقید کرنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے عدل کے لئے ریلیاں نہیں نکالی جاتی،اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی

 
0
339

عمرکوٹ دسمبر 23(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید کرنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے عدل کے لئے ریلیاں نہیں نکالی جاتی ہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کاوفد عوامی تحریک کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے نواز شریف کی باتوں سے لگتا ہیکہ نواز شریف نے عدلیہ کا فیصلہ ذہنی طور پر قبول نہیں کیا ہے اداروں پر تنقید کرنے سے ادارے کمزور ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدل کے لئے ریلیاں نہیں نکالی جاتی بلکہ اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے عوام کو مایوس کیا ہے مسلم لیگ کی جانب سے شہبازشریف کے وزیراعظم نامزد کیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ کے وزیراعظم کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرینگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لوگوں کی امید ہے اور پی ٹی آئی عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ تحریک انصاف کے نئے جنرل سیکرٹری کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شاہ محمود قریشی میڈیا سے بات کرنے کے بعد ایک بڑے قافلے کے ساتھ تھر کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ چھاچھرو تھر میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔