دیپالپور جولائی 09(ٹی این ایس) منڈی احمد آبادبارات آنے سے دو گھنٹے قبل بھائی نے عروسی جوڑا پہننے والی بہن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔دلہن سسرال کی بجائے ہسپتال پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے رہائشی غلام نبی کی بہن شاہدہ بی بی کا رشتہ اس کے والدین نے طے کر دیا ۔جس سے اس کا بھائی غلام نبی ناخوش تھا۔گزشتہ روز شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں اور بارات آنے میں صرف دو گھنٹے باقی تھے۔
کہ اچانک غلام بنی ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آیا اور دلہن بنی بہن شاہدہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔اس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔۔













