آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
535

اسلام آباد اگست 19 (ٹی این ایس): ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران 08منشیات فروش گرفتار۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے 04منشیات فروشوں سے 1040گرام چرس برآمد کرلی۔ سی آئی اے پولیس ٹیم نے ایک منشیات فروش سے 1100گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ ترنول اور آئی نائن پولیس نے دو ملزمان سے 290گرام ہیروئن اور 130گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ بنی گالہ پولیس نے دوران گشت ایک ملزم سے 10بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے ہدایت جاری کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔