اسلام آباد اگست 17 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی خصوصی ھدایت پر یو سی روات کے علاقہ میں عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم کی خلاف ورزی پر چودہ کباڑ خانے سیل متعدد گرفتار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف رحیم ڈی ایچ او ڈاکٹر نجیب درانی سمیت ضلعی انتظامیہ کی یو سی روات کے علاقوں سواں موہڑہ نگیال میں عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جس میں اے ڈی سی آر آصف رحیم نے ہمراہ ڈی ایچ او میڈم بلقیس عالم اے ڈی سی ہیلتھ ڈاکٹر طاہر جمال انسپکٹر ہیلتھ فوڈ ایوب عباسی ڈینگی ماہرین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ اہل علاقہ کو گھر گھر جا کر ڈینگی کی روک تھام کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہی دی عوام نے اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا
















