کوئٹہ مسجد میں دھماکے پر حامد کرزائی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا، بیرونی سازش قرار دے دیا

 
0
14574

کابل اگست 17 (ٹی این ایس): کوئٹہ مسجد میں دھماکے پر افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ حامد کرزائی نے کہا ہے کہ دھماکہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، یہ دہشت گرد حملہ غیر ملکی سازشوں کا تسلسل تھا۔ سابق افغان صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ایک مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے نے نمازیوں کو جانی نقصان پہنچایا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
یہ دہشت گرد حملہ تھا اور غیر ملکی سازشوں کا تسلسل تھا۔ میں تمام افغانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے پیارے افغانستان کی نجات کے لئے متحد ہوں‘‘۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز گزشتہ روز کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 4افراد ہلاق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں کلی قاسم کے مدرسے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈر کے بھائی جاں بحقہو گئے۔ میڈیا رپورٹ میں طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ دھماکے کے وقت مسجد میں موجود تھے جو کہ جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ کی موت کی تصدیق طالبان کی جانب سے نہیں کی گئی ہے لیکن طالبان کے گروہوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے اور ان کے وٹس ایپ گروپس میں بھی یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ہ طالبان کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اب سابق افغان صدر نے دھماکے کو قابلِ مذمت قرار دے دیا۔