صاف پانی کرپشن کیس:نیب کی قمرالاسلام اور وسیم اجمل کے مزید14روزکے جسمانی ریمانڈکی استدعامنظور

 
0
303

لاہورجولائی 09(ٹی این ایس):احتساب عدالت نے صاف پانی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نیب کی ملزمان کے مزید14روزکے جسمانی ریمانڈکی استدعا منظور کرتے ہوئے قمرالاسلام راجا اوروسیم اجمل کو نیب کے سپرد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاف پانی کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔

اس موقع پر ملزم قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی کمپنی وسیم اجمل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب لاہور نے ملزمان کے مزید14روزکے جسمانی ریمانڈکی استدعا کی ۔جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے نیب کو قمرالاسلام کا فون بھی فیملی کو دینے کی ہدایت کی اورقمرالاسلام کو چیک بک کے لئے دستخط کی اجازت بھی دے دی۔احتساب عدالت کی جانب سے الیکشن کے لئے پولنگ ایجنٹس کے لئے کاغذات دستخط کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔