ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،کرپٹ سیاستدان اب اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘ چوہدری محمدسرور 

 
0
409

لاہور اگست 1(ٹی این ایس ) تحریک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی، کرپٹ سیاستدان اب اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے ،تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے، آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے۔ منگل کے روز پارٹی دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوگی بلکہ ملک میں کر پشن کے مکمل کے خاتمے تک جاری رہیگی اور کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی سیاسی موت مرہی ہے اس لیے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم کو ان کر پٹ اور چور حکمرانوں سے بھی نجات ملے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ‘حکمران اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر عمران خان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر انکو منی کی کھانا پڑیگی ۔