وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والا سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

 
0
342

کراچی اگست 1(ٹی این ایس ) وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والا سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے، اجلاس وزیر اعلی سندھ کی اسلام آباد روانگی کے باعث ملتوی کیا گیاہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نو منتخب وزیراعظم کے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ، جس کے باعث منگل کو وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ سندھ کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا۔اجلاس میں کور کمانڈرشاہد بیگ مرزا کراچی، ڈی جی رینجرزمحمد سعید ،سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویزاور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی شرکت کرنا تھی ۔