آج یومِ شہدائے پولیس مناکر قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا،آئی جی سندھ

 
0
899

دن کی مناسبت سے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز دفاتر/ہیڈ کوارٹرز میں سیمینارز/تقاریب منعقد کی جائیں،امجد جاوید سلیمی 
کراچی اگست3 (ٹی این ایس) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ (کل)04 اگست کو یوم شہدائے پولیس بھرپور انداز سے مناتے ہوئے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے تاکہ شہداء کے ورثاء میں یہ احساس اجاگر ہوکہ وہ تنہا نہیں بلکہ پوری سندھ پولیس فورس انکے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس دن کی مناسبت سے تمام ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز دفاتر/ہیڈ کوارٹرز میں سیمینارز/تقاریب منعقد کی جائیں جن میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کو باالخصوص مدعو کیا جائے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس روز تمام شہدائے پولیس سندھ کے جرائم کیخلاف ناقابل فراموش کردار اور انکی جرأت اور بہادری کے کارناموں کا تمام تر تفصیلات پر مشتمل نا صرف احاطہ کیا جائے بلکہ مختصراً تفصیلات سے آراستہ بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس اور انکے کارنامے سندھ پولیس کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں جو کہ نئے آنیوالے افسران اور جوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں اور اسی روشنی کی رہنمائی میں چلنا اور ثابت قدم رہنا انکی کامیابی کی ضمانت ہے ۔