پرویز خٹک نے پوری قوم سے معافی مانگ لی، ویڈیو جاری کردی

 
0
357

اسلام آباد، پشاور اگست 3(ٹی این ایس) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنماءپرویز خٹک نے اپنے متنازعہ بیان پر قوم سے معافی مانگ لی اور اس ضمن میں ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز خٹک کا کہناہے کہ ’انتخابی مہم کے دوران میں نے جو بیان دیا تھا، اس پر پہلے ہی عدالت سے معذرت کرچکا ہوں،میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھابلکہ معاشرے میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کرنا تھا، جس میں ووٹ کی خریدوفروخت شامل ہے تاہم اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں‘۔یادرہے کہ پرویز خٹک کے متنازعہ بیان کاالیکشن کمیشن بھی نوٹس لے چکا ہے اور اس کیس کے فیصلے تک ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک رکھا ہے ۔