اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
68

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح،ہزاروں ملازمین کی شرکت۔
سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام تاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد،پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارنے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاکروائی۔
( )سی ڈی اے مزدو ریونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے سلسلے میں الیکشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر محفل نعت کی تقریب زیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار آستانہ عالیہ بلاوڑہ شریف ستارہ مارکیٹ جی سیون میں منعقد ہوئی جس میں پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ،نیشنل پریس کلب کے سابق صدرانوررضا،سابق ڈپٹی میئر اعظم خان،سابق ڈپٹی ڈی جی پیرسید عمران شاہ،عبدالرزاق کیانی،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،سی ڈی اے آل آفیسرایسوسی ایشن کے صدرملک اختراعوان،سیاسی و سماجی شخصیت ملک شکیل اعوان،ملک نعمان،سابق یوسی چیئرمین چوہدری منظور،چوہدری اللہ دتہ،ملک رعناز حسین آف سوہان،سید داؤدشاہ،راجہ محبوب الہیٰ مہناس،راجہ محمد رفیق آف بنی گالہ،راجہ شفیق آف پھلگراں،راجہ مہربان،راجہ اختر،مولاناعبدالغنی نقشبندی،پیر عبید احمدعبید نقشبندی،قاری علی اکبرنعیمی،قاری گلزاراحمدمدنی،علامہ جہانزیب ہزاروی،بدراسلام بدر،شیرازعرفات،حافظ عمردراز،معروف نعت خواں الحاج شہزادحنیف مدنی،مرزاطیب ارشد،قاری ریحان حبیب سہروردی،احمدنوازقادری،چوہدری نیاز،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ،چوہدری عبیداللہ،اے ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری صفدرنفیس،مزدوررہنماء سید مقبول حسین شاہ،محمد اشرف مغل،ملک محمد شیر،صوفی محمودعلی،مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،محمد عاصم ملک،سردارنسیم ممتاز،حاجی صابر،خالد محمود،اظہرخان تنولی،ملک دلشاد،راجہ رئیس،سردارمحمد آصف،راجہ غلام مرتضیٰ،صفدرعباسی،وارث دلیپ،چوہدری منیر،طارق آفریدی،عارف خان،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،چوہدری زاہد احمد،سردار محمد آصف،چوہدری صغیر،ملک رزاق،حاجی مشتاق احمدشاہد،چوہدری ارشد،اسدمحمود،محمد سرفرازملک سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران اور ہزاروں سی ڈی اے ملازمین و خواتین نے شرکت کی،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج کایہ جم غفیراس بات کی عکاسی کرتاہے کہ مزدوروں نے اپنا فیصلہ سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے اور انشاء اللہ سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، میں نے اپنی ساری زندگی سی ڈی اے سمیت پاکستان بھر کے محنت کشوں کے فلاح و بہبود اورانکے حقوق کے حصول کے لیے صرف کی اور اب ایک نئے عزم کے ساتھ سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اوراسکے محنت کشوں کی ترقی اورانکے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کردار اداکروں گا،مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر آج ہزاروں ملازمین کی شرکت پر میں اپنے تمام محنت کشوں اور دوست احباب کا شکرگزار ہوں،تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ریفرنڈم میں کامیابی اورادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعاکروائی