رحیم یار خان (ٹی این ایس) چوہدری محمد اقبال پبلک سیکریٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں پبلک ڈے کے موقع پر سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے نے حلقے بھر سے تشریف لانے والے عوام علاقہ کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے

 
0
39

جعفر آباد رحیم یار خان 20 جنوری 2025

رحیم یار خان (ٹی این ایس) چوہدری محمد اقبال پبلک سیکریٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں پبلک ڈے کے موقع پر سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے نے حلقے بھر سے تشریف لانے والے عوام علاقہ کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چوہدری سلطان بندیشہ، چوہدری الطاف گوجر، فلک شیر ایڈوکیٹ، عمر منیر صدر PML-N یوتھ ونگ، چوہدری عمران گوجر، PML-N منیارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلا رام، رانا عبدالشکور صدر لیبر ونگ PML-N، اللہ داد چک 72، رانا ضیاء الدین آصف، الیاس پوڑا، رانا فتح سابق کونسلر، رانا امجد سابق کونسلر، سردار پہوڑ، عمر اویسی، سمران گوجر سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاؤہ عبداللہ قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد چوہدری نوید ارشد، میاں آصف، میاں زاہد، جواد گل اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعفر آباد خاندان نے ہمیشہ اصولوں کی، خدمت کی اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ کڑے سے کڑے وقت میں بھی کبھی وفاداریاں تبدیل نہیں۔ ہم نے پارٹی کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سب کو جوڑنے کی جدو جہد کی ہے۔ گزشتہ نصف صدی سے ہمارا مشن عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کرنا اور سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ الحمدللہ جعفر آباد میں عوام علاقہ اور اہل حلقہ کے لیے محبتیں نچھاور کی جاتی ہیں۔ الحمدللہ آج ہم میاں محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج آپ کو یہاں بلا کر آپ ہی کی صوابدید پر آپ کے ترقیاتی کام آپ کے گلی محلوں میں جا کرکروائے جا رہے ہیں۔ انشاء اللہ یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔