رحیم یار خان (ٹی این ایس) رحیم یارخان بچوں کے امراضِ قلب کے ماہر ڈاکٹر عمران دانش نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں میں پیدائشی اور حاصل شدہ دل کی بیماریاں تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہیں

 
0
15

رحیم یار خان (ٹی این ایس) (بیوروچیف جہانگیرحسین) رحیم یارخان بچوں کے امراضِ قلب کے ماہر ڈاکٹر عمران دانش نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں میں پیدائشی اور حاصل شدہ دل کی بیماریاں تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہیں، جبکہ بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بچے پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات اور محفوظ علاج کے طریقۂ کار کے ذریعے بچوں کے دل کے امراض کی بروقت شناخت اور مؤثر علاج ممکن ہے، تاہم اس کے لیے والدین میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر عمران دانش نے بتایا کہ بچوں میں نیلا پن، سانس کا پھولنا، دودھ پینے میں مشکل، وزن کا نہ بڑھنا اور بار بار نمونیا ہونا دل کی بیماری کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ جدید پیڈیاٹرک کارڈیک سہولیات کے باوجود اگر بچے تاخیر سے اسپتال پہنچیں تو علاج مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ والدین بچے کی پیدائش کے بعد اور ابتدائی عمر میں دل کے معائنے کو معمول بنائیں۔ڈاکٹر عمران دانش نے زور دیا کہ بچوں کے دل کی صحت کا تحفظ صرف علاج سے نہیں بلکہ بروقت اسکریننگ، محفوظ علاج کے اصولوں اور والدین کی ذمہ دارانہ توجہ سے ممکن ہے، تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ اور صحت مند بنایا جا سکے