تدریسی عملہ کی کمی کے خلاف  طالبات کا احتجاج

 
0
382

رحیم یارخان،اکتوبر 17(ٹی این ایس): گرلز کالج برائے خواتین منٹھار کی طالبات نے اساتذہ کی قلت پر  کالج کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ہمیں انصاف دو کے نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر احتجاجی طالبات نے ٹی این ایس کے نمائندے کو بتایا کہ ٹیچرز کی کمی کے باعث نہ صرف تدریسی عمل تعطل کاشکارہے بلکہ تسلی بخش نتائیج نہیں آئے۔ انھوں نے  ٹیچرس کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ  جب تک کالج میں ٹیچرز پوری نہیں کی جاتیں احتجاج جاری رہے گا.