رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود برآمد کرلیا

 
0
324

کراچی، اکتوبر 17 (ٹی این ایس):رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ کچھ شرپسند عناصر نے لیاقت آباد کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے قبرستان میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھاہے۔ رینجرز نے فوری کارروائی کر تے ہوئے اسلحہ ا ور ایمونیشن بر آمد کرلیا جو کہ قبرستان میں ایک مزار کی چھت کے اوپر چھپایا گیا تھا۔ بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن کی تفصیل درج ذیل ہے:۔

ایک عدد 7 ایم ایم رائفل، ایک عدد 8 ایم ایم رائفل، ایک عدد 555 بور ریوالور، ایک عدد .22 پستول، ایک عدد 30 بور پستول،8 عدد مختلف اقسام کی میگزین اور مختلف اقسام کے 348 راونڈز۔

رینجرز کے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

[12:28 AM, 10/17/2017] Hamza TNS: