جنسی ہوس نے باپ کو درندہ بنادیا، اپنی ہی کم سن بیٹی سے جنسی تسکین حاصل کرتا رہا

 
0
935

گوجر خان،اکتوبر16 (ٹی این ایس): گوجر خان کے نواحی علاقہ میں ایک باپ اپنی ہی  14 سالہ نوخیزبیٹی سے جبراجنسی تسکین حاصل کرکے باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو پامال کرتا رہا  بالآخربیٹی نے تنگ آکر بھانڈہ پھاڑ دیا۔

ٹی این ایس کے نمائندہ کے مطابق جلیاری معظم شاہ کے علاقہ کا ایک شخص بلال صفدر،جو پیشہ سے ڈرائیور ہے عرصہ چار ماہ سے اپنی معصوم بیٹی مسماۃ “ص”  کیساتھ زنا بالجبر کا  ارتکاب کرتا رہا ہے۔ تھانہ مندرہ میں درج رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی نے اپنی والدہ اور ماموں کو روداد سنائی جسکے بعد وہ اسے تھانے  لے آئے جہاں مسماۃ” ص”  نے اپنا بیان قلمبند کرایا اور کہا کہ اس کا باپ بلال صفدر  اُسکو چار ماہ سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اورمنع کرنے پر ڈرا دھمکا دیتا تھا، پولیس نے ص کا طبعی معائنہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان سے کرایا۔

پولیس نے  درندہ صفت باپ کو گرفتار کرکےمتاثرہ لڑکی کے ماموں اعجاز الحق کی مدعیت میں بلال صفدر کے خلاف دفعہ  154 کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔