محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کردی

 
0
5828

آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت 
کراچی اپریل 24(ٹی این ایس)محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک کراچی میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔