انسدادپولیومہم کےلیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں: شادیہ جعفر

 
0
400

کراچی، اگست 06 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر غربی شادیہ جعفر نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مہم کے انتظامات دیکھے اور پولیو ورکرز سے تبادلہ خیال کیا، ان کا کہنا تھا انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، ہونہاروں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کےلیے ایک ایک بچے کو پولیو قطرے بنانا یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں شادیہ جعفر نے پولیو مہم سے متعلق ذمے داروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندوں کے ذمے داروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔