رائو انوار سمیت 13 پولیس افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ

 
0
346

کراچی جنوری 27(ٹی این ایس) ایئرپورٹ انتظامیہ نے سابق ایس ایس پی ملیر را ئوانوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔ تفیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر رئوا انوار اور ان کی ٹیم کے ارکان کی فرار کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے رائو انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔سندھ پولیس کے جن افسران اور اہلکاروں کے سیکیورٹی پاسزمنسوخ کیے گئے ہیں ان میں ڈی آئی جی عارف حنیف، سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار، ایس پی نجیب خان، ایس پی چوہدری سیف اللہ، پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ڈی ایس پی ایئرپورٹ خالد محمود، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ فیصل لطیف ملک، سب انسپیکٹر سرفراز اے ایس آئی عبد الغفار، کانسٹیبل محمد منیر، مظہر اقبال، محمد شہزاد، وقار حسین اور ملک ابراہیم شامل ہیں۔