پی آئی اےکے سسٹم میں فنی خرابی کے اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

 
0
535

کراچی ، اگست 05(ٹی این ایس):قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے سسٹم میں فنی خرابی کے اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آبادجانے والی پروازپی کے 368 تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر رل کر رہ گئے جبکہ پی کے 302 سات گھنٹے لیٹ ہو گئی

اس کے علاوہ کراچی سے لندن جانے والی پرواز787 کینسل کردی گئی جبکہ ٹورنٹو جانے والی پرواز 783 کے مسافر بھی تاخیر کی وجہ سے لٹک کر رہ گئے ۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں،کوشش ہے پروازیں روانہ کی دی جائیں۔