سپریم کورٹ کا ادویات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ معطل کرنے کےحکم، سٹنٹ کی قیمتوں کا بھی اعلان بھی کردیا گیا

 
0
410

فارما سیوٹیکل کمپنیاں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  بظاہر سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے میں کامیاب، پانچ ہزار کا سٹنٹ ایک لاکھ روپے میں ملے گا

اسلام آباد، اگست 05(ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے جس کے تحت  سٹنٹ کی قیمتوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم فارما سیوٹیکل کمپنیاں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے میں کامیاب نظر آتی ہیں،پانچ ہزار روپے میں ملنے والا سٹنٹ اب  ایک لاکھ روپے میں ملے گا۔ سٹنٹ کی قیمت برانڈز کے ساتھ جوڑنے سے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اکثر مریضوں کو برانڈز سے متعلق آگاہی نہ ہونے پر ایک دفعہ پھر سٹنٹ بنانے والی کمپنیوں اور ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے مریضوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔