ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی الیکشن کمیشن کو تمام شکایات حل کرنے کی ہدایت

 
0
371

اسلام آبادجولائی 28 (ٹی این ایس)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا الیکشن 2018 کےحوالےسےباضابطہ بیان سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات 2018کے حوالے سے امیدواروں کی تمام شکایات حل کرنے کی ہدایت دے دی، انھوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے ملنے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے ،انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے شکایات کو حل کرنا بہت ضروری ہے،جن امیدواروں نے شکایات کی ہیں انہیں حل کیا جائے۔ سلیم مانڈوی والانے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی ساکھ کو متاثر نہ کرے اور
غیرجانبداری سےتمام جماعتوں کے امیدواروں کی شکایات کی طرف توجہ دے ۔الیکشن کمیشن کسی جماعت کی شکایا ت کو نظر انداز نہ کرے ۔ اگر شکایات کا جائزہ نہ لیا گیاتو سینیٹ اس کا نوٹس لے گا۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں امیدواروں کی شکایات کو سنا جائے گا۔