ایاز صادق نےالیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کردیا

 
0
298

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 129 پر ن لیگ کے کامیاب امیدوارایاز صادق نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانبداری کا الزام عائد کردیا ہے ۔مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے درخواست کے باوجودہم سے ملاقات نہیں کی ۔ریٹرننگ آفیسرز اپنی مرضی کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی پسند نا پسند کے مطابق کام نہ کرے، قانون کے مطابق چلے، ادارے کے رویے پر افسوس ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ اب بھی اسپیکر قومی اسمبلی ہوں، چیف الیکشن کمشنر کو کم از کم فون کال کا جواب دینا چاہیےتھا۔ن لیگی رہنمانے مزید کہا کہ الیکشن قوانین پر عمل درآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے جس میں وہ مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حلقے کھولنے کا اختیار اور ذمہ داری عمران خان کی نہیں الیکشن کمیشن کی ہے،مخصوص حلقوں میں آر اوز کی مرضی سے دوبارہ گنتی ہورہی ہے۔