چار ماہ میں فرنس آئل 3ہزار 207روپے فی ٹن سستا جبکہ ایل این جی ساڑھے 5 فیصد مزید مہنگا

 
0
397

کراچی، نومبر 17 (ٹی این ایس):  جولائی سے اکتوبر کے دوران فرنس آئل کی قیمت 3207روپے کمی سے 49ہزار 117روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی جبکہ انہی چار ماہ کے دوران ایل این جی کی قیمت ساڑھے 5فیصد اضافے سے 6 ڈالر 90سینٹس ہوچکی ہے اس وقت ملک فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بجلی دیگر متبادل ذرائع سے پیدا کی جا رہی ہے جس کے باعث صورتحال یہ ہے کہ ریفائنرز اور پی ایس او کے پاس فرنس آئل کے ا سٹاک مسلسل بڑھ رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ ریفائنریز مکمل طور پر بند بھی ہوسکتی ہیں ۔

دوسری جانب درآمدی فرنس آئل کے بھی سودے بھی طے شدہ ہیں ، اگر ایسی صورتحال آرڈر منسوخ کیے گئے تو بھاری جرمانے بھی عائد ہوسکتے ہیں ۔