حکومتِ سندھ کا ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ

 
0
3497

کراچی 15 اگست 2020 (ٹی این ایس): سندھ حکومت نے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے 1073 ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 1 ہزار 73 ڈاکٹرز کو طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا۔