پولیس اور فورسز کی وردیاں پہن کر لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، سی پی او فیصل رانا

 
0
289

راولپنڈی اکتوبر 23 (ٹی این ایس): اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا معاملہ سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ پولیس اور فورسز کی وردیاں پہن کر لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، راولپنڈی؛ملزمان بیرون ملک سے واپس آنے والے افراد کو ٹارگٹ کر کے لوٹتے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں ”عامری ڈکیت“ گینگ کا سرغنہ عامر اور اس کا ساتھی جابر شامل، ملزمان نے چند روز قبل تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں برطانیہ پلٹ باپ بیٹے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ کو زخمی بھی کر دیا، ایس ایس پی آپریشن،ایس پی پوٹھوہار اور انکی پولیس ٹیم کی محنت سے یہ گینگ گرفتار ہوا، ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی جانے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی بر آمد، ملزمان سے پولیس اور فورسز کی وہ وردیاں بھی بر آمد کر لی گئیں جنہیں پہن کر وارداتیں کرتے تھے،
ملزمان سے مختلف واردتوں میں چھینے جانے والے قیمتی موبائل فونز،لیپ ٹاپ اوراسلحہ بر آمد، ملزمان نے تھانہ مورگاہ،ویسٹریج اور روات میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔