تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ایک چور گرفتار

 
0
632

راولپنڈی اکتوبر 23 (ٹی این ایس): تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ایک چور گرفتار چوری شدہ سامان برآمد غیر قانونی ایجنسی پر چھاپہ 120 لیٹر پٹرول برآمد چوکی انچارج ملک اورنگزیب کی زیر سرپرستی ملازمین زبیر کیانی ۔ ظفر اقبال اسد عنایت کی  کاروائیاں تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں ڈی ایس پی رورل رخسار مہدی کی ھدایت پر ایس ایچ او سہالہ مہر نصرت کی زیر نگرانی تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس نے محلہ یونس آباد سمیت نجی ہسپتال سے چوریاں کرنے والے ملزم فیض السلام ولد محمد اکرم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے پولیس نے ایک پسٹل ۔2 کمپیوٹر ایک ایل سی ڈی برآمد کر لی جبکہ دیگر کاروائی میں پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک شخص روات چوکی کی حدود میں غیر قانونی ایجنسی بنا کر پٹرول ڈیزل فروخت کر رھا ھے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر محمد عادل کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے  120 لیٹر پٹرول سمیت ڈرم وغیرہ برآمد کر لئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ھے