راولپنڈی پولیس کا دھرنے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری مکمل

 
0
272

راولپنڈی اکتوبر 23 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا دھرنے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری مکمل، ترجمان پولیس کے مطابق واٹر کینن، اینٹی رائیٹ فورس،، پنجاب پولیس، شیلنگ کا استعمال،مختلف فارمیشن کی تیاری مکمل، سی پی او محمد فیصل رانا کی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے جوانوں کو ٹریننگ اور بریفنگ۔ پولیس لائن راولپنڈی میں سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے جوانوں کا حوصلہ افزائی بھی کی، سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے بتایا کہ تین ہزار پولیس اہلکار باہر سے بلوائے گئے ہیں، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جدید طرز پر جوانوں کو ٹریننگ دی گئی تاکہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔