بین الاقوامی سزا یافتہ ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کیس کا ڈراپ سین، عدالت کا فیصلہ آ گیا

 
0
236

راولپنڈی 18 نومبر 2020 (ٹی این ایس) بین الاقوامی سزا یافتہ ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کیس کا ڈراپ سین، عدالت کا فیصلہ آگیا۔ سابقہ ایس ایچ او تھانہ روات ملک کاشف اقبال اور ٹیم کی کوششیش رنگ لے آئیں ،سینکڑوں بچوں سے زیادتی اور انکی تصاویر اور وڈیوز بنانے والے بین الاقوامی سزا یافتہ مجرم سہیل ایاز کے خلاف عدالت کا فیصلہ۔

عدالت نے مجرم سہیل ایاز کو سزا سنا دی۔

معزز عدالت نے مجرم سہیل ایاز کوتھانہ روات میں درج ہونے والے 3 مقدموں میں 3 بار سزائے موت 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مجرم سہیل ایاز کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنایا (زرائع)
سہیل ایاز نے سینکڑوں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور انکی تصاویر اور وڈیوز ڈارک ویب پر نشر کیں۔

مجرم برطانیہ کے عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔

مجرم کی خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا۔

سہیل ایاز کے متعلق برطانوی اخبار دی گارڈئین میں بھی گیارہ سال پہلے تحقیقاتی خبر شائع ہوئی۔

روات پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر سابقہ ایس پی صدر راۓ مظہر کی زیر نگرانی ایک سال قبل ایس ایچ او کاشف اقبال ملک کی سربراہی میں سہیل ایاز کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا تھا۔
(یاد رھے)مجرم سہیل ایاز کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا