راولپنڈی کی تاریخ میں کڑا محکمانہ احتساب /سات انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر ملازمت سے برخاست

 
0
369

راولپنڈیِ ستمبر 06 (ٹی این ایس): پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے قانون شکن عناصر سے مکس اپ ہونے،کرائم کنٹرول نہ کرنے اور محکمانہ غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر 7پولیس انسپکٹرز اور ایک سب انسپکٹر کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او روات انسپکٹر راجہ رشید، سابق ایس ایچ او آر اے بازار انسپکٹر خالد ستی،سابق ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر رانا ذوالفقار شامل۔ سابق ایس ایچ او نیو ٹاؤن انسپکٹرمصدق سابق ایس ایچ او ٹیکسلا فیصل منظور اور سابق ایس ایچ اوپیر ودھائی راجہ سلیم بھی ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں شامل۔ سابق ایس ایچ او رتہ انسپکٹر ساجد اور سابق ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر شفقت کو بھی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ ملازمت سے برخاست ہونے والوں پر کریمنلز کے ساتھ روابط،کرائم کنٹرول نہ کرنے اور ملازمت سے غفلت کے الزامات محکمانہ انکوائریوں میں درست ثابت ہوئے۔ سی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق محکمانہ احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ پولیس فورس کو قانون کی محافظت کی حقیقی فورس بنایا جا سکے۔ جس طرح غفلت اور قانون شکنی پر سخت سزا ملے گی اسی طرح قانون کی حکمرانی کے تحت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والوں کو قانون کے مطابق محکمانہ انعامات بھی ملیں گے۔