راولپنڈی شہر کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا،عوام پچیس جولائی کو ووٹ کی پرچی سے جھوٹے سیاست دانوں کا احتساب کریں، امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک

 
0
441

راولپنڈی،جولائی 14 (ٹی این ایس): پاکستان عوامی لیگ کے راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے روایتی سیاست دانوں نے سیاست چمکانے کے لیے راولپنڈی کی عوام کو ہمیشہ پسماندگی میں رکھا، عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر سیاست دان مجرمانہ غفلت کے مرتکب ھوے ھیں راولپنڈی کے علاقوں کو اسلام آباد کے برابر ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ھے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر نیریلوے ڈیزل ورکشاپ ملازمین اور چالیس کوارٹرز کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام پچیس جولائی کو ووٹ کی پرچی سے جھوٹے سیاست دانوں کا احتساب کریں گے علاقے کی مکین خواتین نے بتایا کہ مستقبل کے ہونہار گندے پانی کی وجہ سے جا ن لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ھیں اس حوالے سے ڈویزنل سپریٹنڈنٹ عبدالمالک بھی روایتی بیحسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ برسات سے قبل اس پر قابو نہ پایا گیا تو مزید بیماریاں ھلاکتوں کا موجب بن سکتی ھیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں پسماندہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے۔ راولپنڈی کے علاقوں امرپورہ، گنجمنڈی، اکال گڑھ، فوجی کالونی، ہزارہ کالونی،بنگش کالونی، ڈھوک مٹکال،ڈھوک حسو اور دیگر علاقوں میں نالیاں گند سے بھری پڑی ہیں اور صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو پائی،اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اہم ذمداری تھی تعلیم، صحت اور صاف پانی کے منصوبوں کا پیسہ میٹرو بسوں پر لگاناافسوس کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا ہر 15واں نوجوان بے روزگار ہر 10واں شہری ہیپاٹائٹس اور ہر 11واں شہری پولیس کے ظلم اور ریاستی اداروں کی بے انصافی کا شکار ہیاس لیے عوام پچیس جولائی کو ووٹ کی پرچی سے جھوٹے سیاست دانوں کا احتساب کریں،