غریب ووٹروں کی عزت بحال کرانے کی خاطر انتخابات میں حصہ لیا ہے،اقتدار کے پجاری کرسی کی لالچ میں آپس میں اتحاد کرکے سجاول کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے : مولانا اسماعیل قاسمی

 
0
1296

سجاول ،جولائی 14 (ٹی این ایس): صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 75 پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا اسماعیل قاسمی نے کہا کہ غریب ووٹروں کی عزت بحال کرانے کی خاطر انتخابات میں حصہ لیا ہے،اقتدار کے پجاری کرسی کی لالچ میں آپس میں اتحاد کرکے سجاول کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ان خیالات کا اظہار اس نے سجاول کے نواحی گوٹھ ریجمیان میں دیئے گئے آجيانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کھاکہ ذاتی مفادات پر عمل پیرا حکمرانوں نے اپنے پیٹ بھرنے کی خاطر ملک کو مقروض کردیا اور حالت یہ تھی کہ کرپٹ لوگوں کی تاجپوشیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گذشتہ 10 سالوں میں لوٹ مار میں اتنا اضافہ ھوا کہ راستوں میں عوام کو لوٹ لیا جاتا تھا اور حکمران تماشہ دیکھتے رہے سجاول کے لوگ تعلیم صحت بجلی سڑک سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی گذشتہ دس سال سے اقتدار میں رہ کر بھی محترمہ بے نظیر شہید کے قاتل نہیں پکڑ سکی وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔جبکہ اين اے حلقہ 231 کہ اميدوار مولانا محمد صالح الحداد نے کہا کہ حکمرانوں کے بچے تعلیم اور علاج کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں ان کو کیا پتہ کہ پاکستان میں اسکولوں اور اسپتالوں کی بری حالت ہے غریب عوام کی اکثریت غلیظ مضر صحت پانی کا استعمال کرتی ہے اور حکمران عوام کے پیسہ پر عیاشیاں کر رہیتھے اس نے کہاکہ روٹی کپڑہ اور مکان کا نعرہ مارنے والوں نے عوام کو بہوک بدحالی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور یہاں کے لوگ بھوک بدحالی و بے روزگاری کے باعث خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کی خاطر عوام 25 جولائی کو کتاب پر ٹھپہ لگاکر عوام کو بيوقوف بناکر آپس میں لڑا جگڑہ کے اقتدار کے پوجاری مفاد پرستوں کو تاريخي شکست دیکر وہ ثابت کرو کہ آپ باشعور قوم کہ غيرتمند فرد ہو انہوں نے مزید کہاکہ ہم الیکشن میں کامياب ہوکر سجاول ضلع کی بنيادی س?ولیات سے محروم عوام کو مفت علاج،مفت تعليم،صاف پانی سمیت سڑکوں کا جال بچہاکر ترقی کے نئے راستے متعارف کرائینگے اور سجاول ضلع کو ماڈل بنائے گے۔اس موقع مولانہ غلام حسین میمن،مولوی اشرف میمن اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔