چیئرمین نیب کے لیے 6اہم نام سامنے آگئے

 
0
4660

اسلام آباد،اکتو بر 04(ٹی این ایس): چیئرمین نیب کے لیے 6اہم نام سامنے آگئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خوریشد شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیرمین نیب کیلیے 6 ناموں پرمشاورت ہوئی ہے اوراپوزیشن کی طرف سے چیرمین نیب کےلیے 3 نام دیے گئےہیں تاہم اپوزیشن نےجسٹس(ر)فقیرمحمدکھوکھر،جسٹس(ر)جاویداقبال اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کانام چیرمین نیب کے یلے تجویزکیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے چیرمین نیب کےلیےآفتاب سلطان، جسٹس(ر)رحمت جعفر اورجسٹس(ر)چودھری اعجاز کا نام تجویزکیاہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نےجو نام دیا وہ میں نے شامل کرلیاہے تاہم پی ٹی آئی اورایم کیو ایم سے باربار نام مانگےلیکن انھوں نے نہیں دیے۔ 8اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ کرلیاجائےگا جبکہ وزیر اعظم سے جمعرات کو اس حوالے سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔