خیبرپختونخواجیل , تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

 
0
392

 

پشاور ،اکتو بر 04(ٹی این ایس):پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھااور تینوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کوخیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی، پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں۔

پھانسی پانےوالا دہشت گرد ساجدولد ابراہیم کالعدم نظیم کا رکن تھا اور پیر اسرار اور اسکےخاندان کے 8 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔اس کے علاوہ شہریوں، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےاہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھا۔

دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پرفائرنگ میں ملوث تھا، طیارے پر حملے میں خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے۔آرمی چیف نےدہشت گردساجدکے ڈیتھ وارنٹ پر7نومبر2016 کو دستخط کیےتھے۔

دہشت گرد فضل غفار سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی، اس کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف نے15 مارچ 2016 کو دستخط کیے۔

جبکہ دہشت گرد بہرام اسکول تباہ کرنے اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھااور اس کےڈیتھ وارنٹ پر14جولائی 2016 کو دست خط کیے گئے تھے۔