سوشل میڈیا پر ایک بار پھرنبی ذیشان ،حضرت ِعائشہ صدیقہ اور دیگر صحابہ و صحابیات کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں

 
0
457

اسلام آباد ،اکتوبر 04 (ٹی این ایس):  سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نبی ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم، ام المومنین حضرت ِعائشہ صدیقہ اور دیگر صحابہ و صحابیات کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں جو کم تر درجہ کے ایمان والے کو بھی برداشت نہیں ہوسکتیں۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق   شاتمین نے عائشہ صدیقہ اور دیگر اصحاب  رضوان اللہ کے ناموں سے ہی ایسے پیجز بنائے ہوئے ہیں جن پر پیغمبر ذیشان اور صحابہ  کے کارٹون بنا کر اور ان سے انتہائی اشتعال انگیز باتیں منسوب کرکے  تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں میں اس پر اشتعال بڑھ رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر متعلقہ سرکاری ادروں نے فوری طور پر اس مواد کو نہ ہٹوایا  تو عوامی اشتعال کا ایک طوفان برپا ہوسکتا ہے۔بعض  مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مواد کی اشاعت کا مقصد ہی پاکستان میں انتشار پیدا کرنا ہے کیونکہ یہ مواداردو میں شائع کیا جا رہا ہے۔