اسلام آباد(ٹی این ایس) اشتراک حکومت کا فارمولہ،ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ مانگ لی ، ن لیگ سینئر وزیر دینے پر آمادہ

 
0
48

حکومت سازی کا معاملہ ،مسلم لیگ ق نے ن لیگ سے پنجاب اسمبلی کی اسپیکر شپ مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے چوہدری شافع حسین کو سینئروزیر بنانے پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا عہدہ ملک احمد کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں مسلم لیگ ق کو ایک وزارت دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی گئی،چوہدری وجاہت حسین مرکز یا پنجاب میں ایڈوائزر بننے کے لیے کوشاں ہیں۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مرکز اور پنجاب میں وزارتوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔