وفاقی وزیر ریلویز کا سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

 
0
371

اسلام آباد،جولائی 14 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے سراج رئیسانی فیملی کے لئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پوری قوم دہشت گردی کی کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں،ہمارے ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔انتخابات کے یقینی انعقاد کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بھروچہ نے کہا کہ حکومت پُرامن اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔