غوثپور: اوگاہی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

 
0
420

تنگوانی،جولائی 14 (ٹی این ایس): غوثپور کے کچے کے علاقے میں مویشی لوٹنے کے معاملے پر اوگاہی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق غوثپور تھانہ کی حدود میں یار محمد اوگاہی میں چرواہا اصغر اوگاہی مویشیوں چروا رہا تھا کہ اوگاہی قبائل کے مسلح افراد نے مویشیاں چھیننے کی کوشش کی جس پر اصغر نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی چرواہا جاں بحق ہوگیا جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ مسلسل ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔واقعہ کی اطلاع سنتے ہی غوثپور پولیس جاع وقوع پر پہنچ گئی اور جنگ بندی کروائی گئی۔فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔دونوں طرف سے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔