ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان نیوز کی خبر کو غلط قرار دے دیا

 
0
438

راولپنڈی دسمبر 09 (ٹی این ایس): ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان نیوز کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران فورسز کی بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ پٹرولنگ کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں۔پاکستانی بارڈر پر کسی قسم کی پٹرولنگ نہیں ہو رہی۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کریں گی۔واضح رہے کہ معروف اخبار ڈان نے خبر شائع کی تھی کہ پاکستان اور ایران کی فورسز بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کر رہی ہیں۔