پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

0
114

کابل دسمبر 09 (ٹی این ایس): افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ اڑان بھرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد سے آج صبح کابل پہنچنے والی پرواز کو دوبارہ اڑان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔کابل سے اسلام آباد واپسی کے لیے 162مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق افغان حکام جہاز سے مسافروں کو اترنے بھی نہیں دے رہے۔پی آئی اے کے اے 3ٹوئنٹی طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے بڑے رن وے پر بڑے طیارے معمول کے مطابق اڑان بھر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here