معصوم بچیوں سے زیادتی کرنے والادرندہ صفت انسان گرفتار

 
0
1991

راولپنڈی ستمبر 06 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں 7سالہ اور 8 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، والدین کی اطلاع پر ملزم کے خلاف مقدمات درج۔ وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں بچیوں کو مزید طبی امداد اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ آصف مسعود ایس پی راول نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو سخت سے سخت قانونی سزا دلوائی جائے گی۔ راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔