فیض آباد میں دھرنے پر بیٹھے مذہبی گروہ کے  رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کاروئی کا فیصلہ ،فورسز تیار،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ

 
0
488

راولپنڈی،نومبر 14 (ٹی این ایس):   حکومت نے فیض آباد میں 9 روز سے دھرنے پر بیٹھے مذہبی گروہ کے  رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کاروئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تیاریاں کی گئی  ہیں ، جڑواں شہروں میں تمام ہسپتالوں میں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور کاروائی کرنے والی فورسز کو بھی تیار کرلیا گیا۔

فیض آباد میں  کل دوپہر کو ہی  پرنشددمظاہرین سے نمٹنے والی  پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی اور اس دوران مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے کئی پوکیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ا س سلسلہ میں ٹریفک پلان بھی دیدیا گیا ہے جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکسی بهی دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں جو اِس طرح ہیں:

لاهور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راسته اختیار کریں، پشاور سے آنے والی هیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے پر ڈال دی جائے گی، فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے حس کی تفصیل درج ﺫیل هے، راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لهتراڑ روڈ کهنہ اور ایکسپریس هائی وے استعمال کریں، زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،شہری کشمیر هائی وے نائنتھ ایونیو اور آئ جے پی روڈ استعمال کریں۔

کهنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس هائ وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،کرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کهنہ پل سے لهتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں۔

ناینتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری آئ جے پی روڈ سے براستہ گوہر شهید چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائی وے استعمال کریں،اسی طرح آئ جےپی روڈ سے براستہ ناینتھ ایونیو کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔

راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اسلام آباد آنے والے شہری مری روڈ سے براستہ اسٹیڈیم روڈ ناینتھ ایونیو استعمال کریں یا براستہ کرال کهنہ پل،لهتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ راول ڈیم چوک استعمال کریں۔

ڈھوکڑی سهروردی سرینا چوک بجانب فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند هے،ریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براستہ ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ:فارن وی آئ پیز،فارن وفود وی وی آئ پی نائنتھ ایونیو مارگله روڈ اور فیصل ایونیو آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

چونکہ صبح اور شام کے اوقات میں کشمیر هائ وے پر ٹریفک کا  زیاده هوتا هے لھﺫا کسی بهی دقت سے بچنے کے لیے کشمیر ہائی وے کی بجائےجو شہری راولپنڈی سے اسلام آباد آبپاره سیکریٹریٹ ایف سکس ایف سیون سپر مارکیٹ،جناح سپر جی فائیو جانے والے کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو سے شاہین چوک مارگلہ روڈ یا زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو،اسی طرح اسلام آباد چوک سے آنے والے شہری جی الیون سگنل سروس روڈ استعمال کرتے هوئے  مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

نادرا چوک ریڈیو پاکستان چوک سےبجانب بری امام،کوڑیانواله چوک سے بجانب ڈهوکڑی،کشمیر ہائی وے،کلثوم پلازه سے جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک،جیو چوک سے بجانب پولی کلینک چوک فضل حق روڈ جو کہ پهلے بند تهے اب کهول دئیے گئے ہیں۔