بلاول کو لیڈر بنانا قمر زمان کائرہ کی مجبوری یا ضرورت تو ہو سکتی ہے مگر قوم کی نہیں پی ٹی آئی کا قمرالزمان کائرہ کو کڑاکے دار جواب

 
0
369

کائرہ صاحب دسویں مرتبہ بلاول کو پنجاب میں لیڈر بنانے لائے ہیں مگر نوجوان ہیں کہ مانتے ہی نہیں، موروثیت کادور تمام ہوا، بلاول جیسے “جھانسوں” میں قوم کو دلچسپی نہیں:  پارٹی کے شعبہ میڈیا کی طرف سے جاری بیان

اسلام آباد، جولائی  18 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ بلاول کو لیڈر بنانا قمر زمان کائرہ کی مجبوری یا ضرورت تو ہو سکتی ہے مگر قوم کی نہیں۔

پی ٹی آئی  کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے  سربراہ  افتخار درانی نے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کائرہ صاحب دسویں مرتبہ بلاول کو پنجاب میں لیڈر بنانے لائے ہیں مگر نوجوان ہیں کہ مانتے ہی نہیں، بلاول کو گیارہویں اور بارہویں مرتبہ بھی لانچ کیا گیا تو ناکامی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہ آئے گا کیونکہ  بقول افتخار درانی کے موروثیت کادور تمام ہوا، بلاول جیسے “جھانسوں” میں قوم کو دلچسپی نہیں۔

پی ٹی آئی کے میڈیا سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف نوجوان ہی نہیں عمران خان کی قیادت پر معاشرے کا ہر طبقہ یکسو اور متفق ہے۔ انھوں نے کہا  کہ قمر زمان کائرہ بادشاہ آدمی ہیں بلاول کی ملک و قوم کیلئے خدمات کا موازنہ عمران خان سے کریں تو کوئی کیا کرسکتا ہے،5 2جولائی کو کائرہ صاحب دیکھ لیں گے قوم کسے قائد تسلیم کرتی ہے۔