فائرنگ پولیس کی طرف سے کی گئی ہے: ترجمان جماعت اسلامی
فوری طور پر ذمہ داراوں کے تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے: میاں اسلم کا مطالبہ
اسلام آباد اسلام آباد، جولائی 18 (ٹی این ایس): سیکٹر جی 10 میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کئے جانے کا واقع پیش آیا ہے
جماعت اسلامی کے ترجمان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ پولیس کی طرف سے کی گئی ہے۔ واقع کی اطلاع پاتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنان احتجاج کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کی نشست کے لئے مقامی انتخابی امیدوار میاں اسلم نے واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ذمہ داراوں کے تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واقع سے متعلق مزید معلومات حاسل کی جارہی ہیں۔