ای الیون میں ن لیگی رہنماء عقیل انجم اور  دیگر بااثر افراد کی ملکیتی  84کثیرالمنزلہ کمرشل اور رہائشی ٹاورز اور شادی ہال سیل کئے جائیں گے ، سی ڈی اے کا فیصلہ

 
0
492

اسلام آباد۔نومبر 14 (ٹی این ایس):  سی ڈی اے نے ای الیون میں بغیر اجازت کے تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ  اتھارٹی سے این او سی لیے بغیر ہی یہ  کیثرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کر لی گئیں۔

سی ڈی اے کی طرف سے جاری ایک نوٹفکیشن کے مطابق  پہلے مرحلے میں 84 کیثر المنزلہ کمرشل اور رہائشی ٹاورز کو سیل کیا جائے گا

سیل کی جانے والی عمارتوں میں خداداد ہائٹیس،مہران کمپلیکس،مکہ ٹاور، اسلام آباد ہائیٹس،مارگلہ ہلز ،الفلاح ہائٹیس، فارچون ہائٹیس، کیپٹل ریزیڈینشیا سمیت متعدد شامل ہیں

دوسرے مرحلے میں ای الیون کے غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کاروائی کی جائے گی

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ خدادا ہائٹس  حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، فرچون ہائٹس پاکستان کے بڑے بزنس گروپ کے مالک عقیل کریم ڈھیڈی کے بھانجے اشرف ڈھیڈی اور کیپٹل ریذیڈنشیا ایسو سی ایشن آف  بلڈرز اینڈ ڈویلپرس کے وائس چئیرمین کی ملکیتیں ہیں۔