بلوچستان کے لئے دس سال کا ترقیاتی پیکج وضع کرنے کا اعلان

 
0
325

کوئٹہ، نومبر 14 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لئے دس سال کا ترقیاتی پیکج وضع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔خصوصی ترقیاتی پیکج کیلئے پچاس فیصد رقم صوبائی حکومت جبکہ باقی پچاس فیصد وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

انھوں نے یہ اعلان منگل کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ایل پی سی پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے اور صوبے میں دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا  بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ملک میں جمہوریت قائم رہے گی اور قانون و آئین کی بالادستی کو سربلند رکھا جانا چاہئے۔