الیکشن سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز اور جاری کام روکنے کے عندیہ پر عوام پریشان

 
0
2234

بڑی مشکل سے ہی سہولیات ملتی ہیں اور اگر ان سہولیات کے منصوبو ں کو بھی روکا جائے تو اسکے متاثرین سوائے عوام کے کوئی اور نہیں: عوام کی آراء
اسلام آباد، 16 اپریل (ٹی این ایس ): الیکشن 2018 کے قریب آتے ہی سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء اور ان منصوبوں پر فوری طور کام روکنے کے عندیے نے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

راولپنڈی شہر کے تقریبا تمام علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام رکنے کی وجہ سے بے چینی کے شکار عوام کا کہنا ہے کہ انھیں بڑی مشکل سے ہی سہولیات ملتی ہیں اور اگر ان سہولیات کے منصوبو ں کو بھی روکا جائے تو اسکے متاثرین سوائے عوام کے کوئی اور نہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلی محلے کی سطح پر جاری کام رکنے سے گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ منتخب نمائندوں کا کام ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح نہیں بلکہ یہ کام اداروں کا ہے اور ادارے اپنا کام سرانجام دیں تو پری پول رگنگ کے نام پر انھیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔