PNCA میں تصویری نمائش کا انعقاد، پاکستانی ثقافت و سیاحتی مقامات کے دلکش رنگوں نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا

 
0
1125

اسلام آباد، 16 اپریل (ٹی این ایس ): پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پاکستان کی ثقافت اور سیاحتی مقامات کے رنگ خوب نظر آئے۔

پاکستان کے دلفریب سیاحتی مقامات کی تصاویر سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش میں دم توڑتی ثقافت کے رنگ دیکھ کر انھیں خوشی ہوئی ہے اور ایسی کاوشوں سے پاکستان میں ثقافت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اس طرح کی تصویری نمائش پاکستان کی ثقافت سے آگاہی اور سیاحت کے فروغ کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی۔